Breaking News

The PPP has come to the field on the issue of Prime Minister's

The PPP has come to the field on the issue of Prime Minister's 

پیپلز پارٹی گوگل پر بھکاری لکھنے سے وزیراعظم کی تصویر آںے کے معاملے پر میدان میں آ گئی

عمران خان کٹھ پتلی،سلیکٹڈ اور لائے گئے وزیراعظم سہی مگر ہم اختلافات کے باجود کسی کو وزیراعظم پاکستان کا مذاق نہیں اڑانے دیں گے۔وفاقی حکومت گوگل انتظامیہ سے جواب طلب کرے۔پی پی پی کے رہنما سید حسن مرتضیٰ نے مذمتی قرارداد جمع کروا دی

pakistan prime minister 2018  next prime minister of pakistan imran khan  prime minister of pakistan list  first prime minister of pakistan  prime minister of pakistan 2017  prime minister of pakistan female  prime minister of pakistan salary  prime minister of pakistan 2018 today

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15 دسمبر 2018ء) :گوگل پر بھاکری لکھنے سے وزیراعظم عمران خان کی تصویر آنے پر پیپلز پارٹی میدان میں آ گئی ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی نے گوگل کے خلاف مذمتی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی ہے۔یہ قراداد پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سید حسن مرتضیٰ نے جمع کروائی،قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ گوگ پر بھاکری لکھ کر سرچ کرنے سے وزیراعظم عمران خان کی تصویر آ جاتی ہے۔

عمران خان کٹھ پتلی،سلیکٹڈ اور لائے گئے وزیراعظم سہی مگر وہ وزیراعظم کے منصب پر فائز ہیں۔اختلاف کے باجود ہم کسی کو وزیراعظم پاکستان کا مذاق نہیں اڑانے دیں گے۔وفاقی حکومت گوگل کے اس اقدام سے گوگل انتظامیہ سے جواب طلب کرے

The PPP has come to the field on the issue of Prime Minister's

pakistan prime minister 2018  next prime minister of pakistan imran khan  prime minister of pakistan list  first prime minister of pakistan  prime minister of pakistan 2017  prime minister of pakistan female  prime minister of pakistan salary  prime minister of pakistan 2018 today

قرارداد میں مزید کہا گیا ہے کہ ایڈیٹ لکھنے پر صدر ٹرمپ کی تصویر آنے پر امریکی کانگرس نے بھی گوگل کی سی ای او کو طلب کیا تھا۔

عمران خان سے لاکھ اختلاف سہی لیکن ان کی تضحیک برداشت نہیں کر سکتے۔ہم اپنے اندرونی معاملات آپس میں لڑ جگھڑ کر طے کریں گے،دنیا کو اس بات کی اجازت نہیں کہ ہمارےوزیراعظم کا تمسخر اڑائے۔واضح رہے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کو آئے ہوئے 4 ماہ ہو چکے ہیں۔پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کو سب سے بڑا مسئلہ معاشی تنزلی کا درپیش تھا ۔حکومتی عہدیداروں کا کہنا تھا کہ اس وقت خزانہ خالی ہے اگر فوری طور پر آئی ایم ایف سے رجوع نہ کیا گیا تو پاکستان کے دیوالیہ ہونے کا خدشہ ہے۔
تاہم اس کے بعد پاکستان نے آئی ایم ایف کے پاس جانے سے پہلے دوست ممالک سے رابطہ کرنے کا فیصلہ کیا تاکہ وقتی طور پر امداد یا بغیر سود کے قرض حاصل کیا جاسکے تاکہ معیشت کو پٹڑی پر لایا جا سکے ۔اس غرض سے وزیر اعظم عمران خان نے سعودی عرب ، چین اور متحدہ عرب امارات سمیت ملایشیا کے دورے کئیے۔ جن میں وزیر اعظم کو امداد بھی ملی اور امدادی پیکجز کا اعلان کیا گیا جس کے بعد مخالفین نے اس پر خوب پراپیگنڈا شروع کیا اور وزیر اعظم کے ساتھ ''بھکاری'' جیسے نامناسب لفظ کو بھی جوڑنے سے گریز نہ کیا ۔

تاہم اس حوالے سے تازہ ترین خبر یہ ہے کہ گوگل نہ بھی اس نامناسب لفظ کو وزیر اعظم عمران خان سے نتھی کردیا ہے۔ اس حوالے سے صحافی عمر چیمہ نے ٹوئیٹ بھی کیا۔

No comments